7 جون 2013 - 19:30
پاکستان؛ مسافر ٹرین میں آتشزدگی

پاکستان کے صوبے پنجاب کے شۃر گوجرانوالہ میں ایک مسافر ٹرین کے انجن کے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔

ابنا: پاکستان کے صوبے پنجاب کے شۃر گوجرانوالہ میں ایک مسافر ٹرین کے انجن کے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی۔ جس سے دوبوگیاں جل گئیں۔ مسافروں نے بھاگ کر جان بچائی۔ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی خیبر میل ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ انجن کے پاور پلانٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 2بوگیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس دوران مسافروں نے بوگیوں سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ تاہم تھوڑی دیر بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲